اسلام آباد (الفجرآن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی کردی۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلیٹی سٹورز کو 17روپے فی کلو کمی کی ہے۔