
لسبیلہ (الفجر آنلائن) لسبیلہ میں کوچ اور ٹریکٹر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق 13 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹیارو کے مقام پر تیز رفتار کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران آگے جاتے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق،13زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوچ خاران سے کراچی جا رہی تھی۔