
کوئٹہ (الفجر آن لائن) کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ ٹراما سنٹر کوئٹہ انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ ریلوے سٹیشن ٹکٹ گھر کے قریب خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ 9 نومبر کی صبح کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونیوالے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی