
اسلام آباد (الفجر آن لائن) سپریم کورٹ نے ایف 14اور 15میں ججز و بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔بدھ کو سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے ایف 14اور 15میں ججز و بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپیل پر محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو معاملہ دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔