
ممبئی (الفجر آن لائن)بالی وڈ کی حسینہ کرینہ کپورکی ایوارڈ شو میں اداکار سیف علی خان کونظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بالی وڈ کی حسینہ کرینہ کپور کا نواب خاندان کے چشم و چراغ و اداکار سیف علی خان کو ایوارڈ شو میں نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر اب ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرینہ کپور کا ایوارڈ وصول کرنے کیلئے اسٹیج پر آتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اسٹیج پر اناونسمنٹ کرنے کیلئے کھڑے سیف علی خان کو کرینہ نظر انداز کرتی دکھیں۔یاد رہے یہ ویڈیو سال 2002 میں ممبئی میں سجنے والے ‘زی سائن’ ایوارڈ شو کی ہے جس میں انہیں ‘کوئین آف ہارٹس’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کرینہ کپور کو اس ایوارڈ سے نوازنے کیلئے اکشے کھنہ، پرمیشور گودریج اور سیف علی خان اسٹیج پر موجود تھے، اپنا نام سن کر کرینہ کپور نے اسٹیج پر قدم رکھا اور اکشے کھنہ اور پرمیشور کو گلے لگایا جبکہ سیف علی خان کو دور سے ہی ہیلو کردیا۔یا درہے سیف علی خان اور کرینہ کپور نے سال 2008 میں فلم ٹشن میں ایک ساتھ کام کیا جس کی شوٹنگ کے دوران سیف کرینہ پر دل ہار بیٹھے اور انکو شادی کیلئے پروپوز بھی کردیا۔ دونوں نے چند سال ایک ساتھ رہنے کے بعد سال 2012 میں شادی کا فیصلہ لیتے ہوئے شاہانہ انداز میں شادی کرلی۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دو بیٹے ہیں جن میں سے بڑے کا نام تیمور علی خان ہے جبکہ چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر عرف جے ہے۔