
اسلام آباد(الفجر آن لائن)پاکستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ۔ قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے تین پولیو کیسز کی تصدیق کر دی جس کے مطابق خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بچی پولیو کا شکار ہوئی اور بلوچستان کے ضلع ژوپ میں بھی ایک لڑکی پولیو سے معذور ہوگئی جبکہ ضلع جعفر آباد میں ایک لڑکا پولیو کا شکار ہوا۔ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 26 ،خیبر پختونخوا میں 14 ،سندھ میں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔