
راولپنڈی (الفجر آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم 28نومبر تک موخر کردی گئی ۔اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت کی، وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے ملزمان کا عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے جس پر عدالت نے فرد جرم کی کارروائی 28نومبر تک موخر کرتے سماعت ملتوی کردی۔