
لاہور(الفجر آن لائن) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میری دونوں شادیاں صرف 3 سال ہی چل سکیں، طلاق کی وجہ سے میرے بچوں کو زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری 2 شادیاں ہوئیں، پہلی شادی اداکارہ زینت منگی کے ساتھ ہوئی جن سے 2 بچے مومل اور شہزاد پیدا ہوئے اور دوسری شادی اداکارہ سلمی آغا سے ہوئی۔جاوید شیخ نے کہا شادی کے ناکام ہو جانے کی وجہ سے میرے بچوں کو زندگی میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا،میری بیٹی مومل نے اپنی شادی سے پہلے مجھ سے کہا کہ آپ کو اب گھر واپس آنا پڑے گا تو پھر میں گھر واپس گیا، اپنے دونوں بچوں کی شادی کے موقع پر اپنا فرض نبھایا۔