
اسلام آباد (الفجر آن لائن) وزارت خزانہ نے بلااجازت صدر نیشنل بینک کے غیر ملکی دورے کا نوٹس لیتے ہوئے اخراجات ادائیگی کا حکم دے دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے صدر نیشنل بینک کو بھیجے نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر غیرملکی دورے کیوں کیا ؟ ۔ وزارت خزنہ نے صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی کو دورے پر آنیوالے اخراجات سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ صدر نیشنل بینک وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کریں گے، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر آئندہ ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی نے بغیر حکومتی اجازت فرانس کا دورہ کیاجس پر تقریبا 75 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے ہیں۔