
ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا تو درخواست کیسے آگئی؟، گواہان کے بیانات آئینگے پھر پتہ چلے گا بریت بنتی ہے یا نہیں؟، ریما رکس
لاہور (الفجر آن لائن)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست بریت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیںکہ ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا تو درخواست کیسے آگئی؟، گواہان کے بیانات آئینگے پھر پتہ چلے گا بریت بنتی ہے یا نہیں؟۔منگل کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس سرفراز ڈوگر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں درخواست بریت پر درخواست کی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا تو بریت کی درخواست کیسے آگئی؟، ٹرائل شروع ہونے دیں، گواہان کے بیانات آئیں گے پھر پتہ چلے گا بریت بنتی ہے یا نہیں؟، عدالت نے کہا کہ گواہان کے بیانات کے بعد دوبارہ درخواست دی جاسکتی ہے۔