
اسلام آباد(الفجر آن لائن)وزارت صحت نے اسلام آباد کے نجی ہسپتال کو گردوں کی پیوند کاری سے روک دیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ہوٹا نے انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر میکس ہیلتھ ہسپتال کو گردوں کی پیوند کاری سے روک دیا ھے پیوند کاری کی معطلی اتھارٹی کے تحت ویلیویشن کمیٹی کی تشکیل نہ ہونے پر کی گئی ھے ویلیویشن کمیٹی کی تشکیل پر عمل نہ کرنا ہوٹا ایکٹ 2010 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایڈمنسٹریٹر ہوٹا نے احکامات پر عمل کرتے ہویے میکس ہیلتھ ہسپتال کی گردوں کی پیوند کاری کے عمل کو تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔
واضح رہے اسلام آباد کے 20 ہسپتالوں کو ہوتا کی جانب سے 30 نومبر تک ایویلیویشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ا یڈمنسٹریٹر ہوٹا نے وزارت صحت کی ہدایت پرٹرانسپلانٹیشن میں بے قاعدگیوں پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق انکوائری کمیٹی ان بے قاعدگیوں کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ اور سفارشات 13 دسمبر تک مرتب کرے گی اور ملوث افراد کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی