
اسلام آباد(الفجر آن لائن)وفاقی وزیرپارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے،نادرا میں گزشتہ دو سال میں کوئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار ، سیدمسرور احسن کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے، وزرا ئ تنخواہ نہیں لے رہے ، وہ بجلی اور گیس کا بھی بل قانون کے مطابق ادا کرتے ہیں، ان کی تنخواہیں قانون کے مطابق مقرر کی گئی ہیں،ہم اپنے حصے کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا میں گزشتہ دو سال میں کوئی گاڑی نہیں خریدی گئی،نادرا ک