
نارووال(الفجرآن لائن)منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہکسان پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں‘کسان پاکستان کی عوام کو خوراک فراہم کرتے ہیں‘زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا‘جب بھی اس ملک کی معیشت کو بنانے والی حکومت آئی اسے نکال دیا گیا‘ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنا ہو گا‘ہمیں فسادی عناصر سے ملک کو پاک کرنا ہے‘ ایک سیاسی جماعت ملک کے خلاف، ملک کے اداروں کے خلاف ملک کی فوج کے خلاف زہر اگل رہی ہے‘ہمیں ملک کے سلامتی کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دینا۔9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکا کوئی شخص تصور بھی نہیں کر سکتا۔جو بھی امریکہ اور یورپ پر اپنی فوج پر حملہ کرے گا اسے سزا دی جاتی ہے تو پاکستان میں کھلی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔