
اسلام آباد(الفجر آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما، وزیراعظم کے سابق پریس سیکریٹری، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین محمد صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے۔وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق،سینیٹر عرفان صدیقی اور دیگر شخصیات نے صدیق الفاروق کی رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چئیر مین صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہاراور مرحوم کی بلندی درجات کی دعاء کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیاہے