
ایک پاکستانی جاں بحق‘ 47 کوبچالیا گیا‘صدر، وزیر اعظم اوروزیر داخلہ محسن کا اظہار افسوس، واقعہ کی تحقیقات کا حکم
ایتھنز، اسلام آباد(الفجر آن لائن)یونان کے جنوبی جزیرہ میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 5 افراد ہلاک۔ 40 لاپتہ ہوگئے۔۔ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا جبکہ 47 کو ریسکیو کرلیا گیا۔صدرآصف علی زرداری،ٍ وزیر اعظم شہباز شریف اوروزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق المناک حادثے میں 5 افراد ہلاکٍ جبکہ 40 افراد لاپتہ ہیں۔کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے،کشتی کے لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانبٍ دفتر خارجہ نے ابتدائی تفصیلات جاری کردیں جس میں بتایا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں اب تکٍ 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔۔ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔پاکستانی ایمبسی یونان کوسٹ گارڈ ز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔۔متاثرہ خاندان پاکستانی ایمبیسی کے دئیے گئے متعلقہ نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔۔ متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی و مدد کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔۔
وزیرِ اعظم کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خطٍ بھی لکھا ہے۔۔خصوصی سیل یونانی جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ورثاء کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا۔وزیراعظم نے یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے،ہرسال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔۔انسانی اسمگلرغریب عوام کوجھوٹے اورسنہری خواب دکھا کرپیسے بٹورتا ہے۔
وزیراعظم نے وزیرداخلہ کوواقعے کی انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جوٍ واقعیکی تحقیقات کرکے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا انسانی اسمگلنگ جرم ہے، مافیا کئی گھر اجاڑ چکا، انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے۔