
کوئٹہ(سید کلیم شاہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز بلو چستان کے چیف لودھی محمد نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے پی آئی اے فلائٹس کے ذریعے بلوچستان کو ملک کے دیگر شہروں اور بیرونی ممالک سے منسلک کیا جائے، کوئٹہ سے براہ راست جدہ ہفتہ وار فلائٹس کی تعداد کو ماہ جنوری میں 2سے بڑھا کر3کیا جا رہا ہے،اسلام آباد سے پیرس کو فلائٹس کا سلسلہ 10 جنوری سے شروع ہوگا،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ایوان صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو سفری سہولیات بارے مفاہمت کی یاداشت کو ری نیو کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے کیا۔اس سے قبل لودھی محمد اور پی آئی اے کے وفد میں شامل دیگر آفیسران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان پہنچے تو چیمبر کے سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور سنیئر ممبران نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو سفری سہولیات اور ٹکٹس پر رعایت کےلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)کے مابین ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے جائیں،انہوں نے پشاور،گوادر اور زاہدان کےلئے دوبارہ فلائٹس آپریشن شروع کرنے اور کوئٹہ ٹو جدہ فلائٹس کی تعداد بڑھانے اور ایڈیشنل سیٹس پر چیمبر اراکین اور بزنس کمیونٹی کو ترجیح دینے کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)کے صوبائی چیف لودھی محمد کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو سفری سہولیات،ٹکٹنگ ودیگر امور بارےچیمبر آف کامرس اور پی آئی اے حکام کے مابین پہلے ہی ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جا چکے ہیں جسے ری نیو کیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ پی آئی اے فلائٹس کے ذریعے بلوچستان کو ملک کے دیگر شہروں اور بیرونی ممالک سے منسلک کیا جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ٹو جدہ فلائٹس کو ماہ جنوری 2025 ء میں 2سے بڑھا کر 3کیا جا رہا ہے مذکورہ فلائٹس کے کارگو سروس سے بھی مقامی ایکسپورٹرز مستفید ہو سکتے ہیں اور وہ بلوچستان سے فیرش ایبل آئٹمز سعودی عرب برآمد کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز اسلام آباد تا پیرس فلائٹس سے بھی کارگو کی سہولت پا سکتے ہیں اس سلسلے میں 10 جنوری کو فلائٹس شروع ہوں گی ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو مختلف آئٹمز ایکسپورٹ کرنے والے تاجر اسلام آباد سے کوالالمپور اور وہاں سے آسٹریلیا بھی مال بھیج سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد امریکہ اور انگلینڈ کو بھی براہ راست فلائٹس کا اجراء ہوگا ان کا کہنا تھا کہ گوادر تک سوشیواکنامک بنیادوں پر فلائٹ شروع کیا گیا مگر ایک سال تک سفر کرنے والوں کی شرح صرف 10 فیصد رہی جس کے بعد مذکورہ فلائٹ کا سلسلہ روک دیا گیا جہاں تک پشاور کی بعد ہے تو کوئٹہ ٹو پشاور فلائٹس کا سلسلہ پی آئی اے جہازوں کی کمی کی وجہ سے ختم کر دیا گیا ہے جسے نئے جہاز آنے پر واپس شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام ٹکٹس رہ فنڈ ایبل ہیں بلکہ ہمارے ٹکٹس ریٹ تمام نجی ائیرلائنز سے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سیفٹی فرسٹکی پالیسی پر عمل پیرا ہے جب تک جہاز سو فیصد ٹھیک نہیں ہوں گے تب تک ہم اسے روانہ نہیں کرتے اس لئے کبھی کبھار فلائٹس تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں یہ تیکنیکی معاملہ ہے انتظامی نہیں انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیٹس پر ہماری اولین ترجیح بلوچستان کی بزنس کمیونٹی ہوگی۔آخر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے پی آئی اے کے صوبائی چیف کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔