
اسلام آباد۔تین سالوں میں پنجاب میں پٹرولیم کے استعمال میں 43 لاکھ 47 ہزار میٹرک ٹن کمی ہوگئی ہے،مالی سال 2023-24 میں پنجاب میں پٹرولیم کا استعمال 97 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن پر آگیا جبکہ سال 2020-21 میں پنجاب کا پٹرولیم مصنوعات کا استعمال 1 کروڑ 41 لاکھ 14 ہزار ٹن تھاسندھ میں پٹرولیم مصنوعات کا استعمال 48لاکھ سے 9لاکھ ٹن تک آگیا۔
کے پی میں 22لاکھ سے 14لاکھ ٹن اور بلوچستان میں 6سے 2لاکھ ٹن تک آگیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک بھرمیں گاڑیوں میں اضافہ کے باوجود چاروں صوبوں میں پٹرولیم مصنوعات کا استعمال شدید متاثرہوئی ہے اور3 سالوں میں پنجاب میں پٹرولیم کے استعمال میں 43 لاکھ 47 ہزار میٹرک ٹن کمی ریکارڈ کی گئی۔دستاویز کے مطابق مالی سال 2023-24 میں پنجاب میں پٹرولیم کا استعمال 97 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن پر آگیا۔سال 2020-21 میں پنجاب کا پٹرولیم مصنوعات کا استعمال 1 کروڑ 41 لاکھ 14 ہزار ٹن تھا۔گزشتہ 6 سالوں میں پنجاب میں پٹرولیم کا استعمال 18 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن تک کم ہوگیا۔
3 سالوں میں سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 9 لاکھ 55 ہزار ٹن کمی ریکارڈکی گئی۔مالی سال 2023-24 میں سندھ میں پٹرولیم کا استعمال 48 لاکھ 78 ہزار ٹن ریکارڈکی گئی۔ دستاویزکے مطابق مالی سال 2020-21 میں سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کا استعمال 58 لاکھ 33 ہزار ٹن تھا۔گزشتہ 6 سالوں کے دوران سندھ میں پٹرولیم کے استعمال یں 9 لاکھ 25 ہزار ٹن کمی ریکارڈ کی گئی۔3 سالوں میں کے پی کے میں پٹرولیم استعمال میں 7 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن کمی ہوئی، دستاویزکے مطابق مالی سال 2023-24 میں کے پی میں پٹرولیم کا استعمال 14 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن ریکارڈکی گئی۔مالی سال 2020-21 میں کے پی میں 22 لاکھ 81 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات استعمال ہوئیں۔گزشتہ چھ سالوں میں کے پی میں پٹرولیم استعمال میں 67 ہزار ٹن سے زائد کمی ہوئی۔3 سالوں میں بلوچستان میں پٹرولیم کے استعمال میں 3 لاکھ 93 ہزار ٹن کمی ہوگئی، دستاویزکے مطابق مالی سال 2023-24 میں بلوچستان میں 2 لاکھ 14 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات استعمال ہوئیں۔مالی سال 2020-21 میں بلوچستان میں پٹرولیم کا استعمال 6 لاکھ 7 ہزار ٹن تھا، دستاویزکے مطابق گزشتہ چھ سالوں میں آزاد کشمیر اور گلگت میں پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں اضافہ ہوامالی سال 2018-19 میں آزاد کشمیر اور گلگت میں 3 لاکھ 23 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات استعمال ہوئیں جبکہ مالی سال 2023-24 میں گلگت اور آزاد کشمیر میں پٹرولیم استعمال 3 لاکھ 47 ہزار ٹن رہا۔