
راولپنڈی جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 13 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سرا روغہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 13 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کیا گیا،ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔