
اسلام آباد پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔دفترخارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 266 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کی۔بھارتی قیدیوں میں 49 سویلین اور 217 مچھیرے ہیں۔پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشن کو یہ فہرست دی۔ بھارتی حکومت نے بھی 462پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی۔ بھارتی فہرست میں 381 سویلین اور 81 مچھیرے ہیں۔بھارت نے نئی دہلی میں یہ فہرست پاکستانی ہائی کمشن کے حوالے کی۔ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔