
پشاور خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کرم کی صورتحال پر 3 ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ جرگہ ممبر ملک ثواب خان نے بتایا کہ فریقین اپیکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، معاملات طے ہوگئے اور تحفظات دور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاہدے کا اعلان پشاور گورنرہاؤس میں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ فریقین 14 نکات پر رضا مند ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فریق بغیر لائسنس کے اسلحہ نہیں رکھ سکے گا، فریقین مورچے خالی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہٰیں، اسلحہ حکومتی سر پرستی میں جمع کیا جائے گا۔ ایک اور جرگہ ممبر ملک سید اضغر نے میڈیا کو بتایا کہا فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے، انہوں نے بھی تصدیق کی کہ فریقین کے درمیان طے معاہدے کا اعلان پشاور گورنرہاؤس میں ہوگا۔