
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے ہنر مند اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے انہوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بلوچستان کے ہنر مند اور قابل افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز سے نواز رہی ہے
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب صوبے میں کسی بھی شاہراہ یا سڑک کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کریگی
انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا شاہراہوں اور سڑکوں کو کھلا رکھنے کے واضح حکم ہے۔
ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، حکومت مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پچاس سے زائد افراد میں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے
اس موقع پر قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرلیا۔