
اسلام آباد ملک 18 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ان علاقوں میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 22 اضلاع سے سیوریج کے نمونے جمع کیے گئے تھے۔
چمن، اسلام آباد، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر، لاہور، ڈی جی خان، بدين، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی شرقی، وسطی، کیماڑی اور غربی، شہید بینظیر آباد، سجاول اور سکھر کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کا پتہ چلا ہے۔
دریں اثنا ژوب، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان کے نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔واضح رہے کہ سیوریج کا نمونہ بنیادی پیرامیٹر ہے جو کسی علاقے میں وائرس کی موجودگی کی شناخت کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
اس سے اس بات کا تعین ہوتا ہے کہ آیا پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے نتیجے میں بچوں میں مطلوبہ قوت مدافعت پیدا ہو رہی ہے یا نہیں۔