
جائے دھماکہ کے نزدیک بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنہ جاری تھا۔
اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شرکاء، سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت محفوظ ہے۔
حکومت بلوچستان گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کیساتھ رابطے میں ہے۔
بی این پی مینگل کے ایک وفد کی گزشتہ رات بھی انتظامیہ سے ملاقات ہوئی جسکے بعد آج حکومتی وفد کا سردار اخترمینگل سے ملاقات پر اتفاق ہوا۔
بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کررہی ہے۔
انکوائری کے نتائج سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔دھرنے کے شرکاء بشمول سردار اختر مینگل، دیگر قیادت اور عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے-
سردار اختر مینگل، بی این پی اور عوام سے گزارش ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور بات چیت سے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔