کوئٹہ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 146 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزیوں پر 34 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے17 افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ15 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ کارروائی کے دوران سب ڈویژن سٹی میں 58 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5 دکانیں سیل کی گئیں۔ جبکہ سب ڈویژن صدر میں 46 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 10 افراد کو گرفتار جبکہ 4 دکانیں سیل کی گئیں
۔ سب ڈویژن سریاب میں 42 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 12 افراد کو گرفتار جبکہ 6 دکانیں سیل کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائس کنٹرول قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری یا دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد تک مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔