اسلام آباد (الفجرآن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کشیدگی کم کرنی ہے تو عمران اپنا منہ بند رکھیں،جس نے بھی بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنگ مارا،پہلا موقع ہے پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ مجیب الرحمن سے متعلق ٹویٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔
جس نے بھی بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنگ مارا،پہلا موقع ہے پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر بانی پی ٹی آئی کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمن اور سانحہ مشرقی پاکستان کی تاریخ ہے پر میرا الگ موقف ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست یا کھیل میں جس نے بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی ان سب کو انہوں نے ڈنک مارا، یہ اب سارا ملبہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے بنی گالہ میں سڑک بنا کر دی لیکن بانی پی ٹی آئی اس سے بھی مکر گئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کشیدگی کم کرنی ہے تو عمران خان اپنا منہ بند رکھیں۔