کوئٹہ ( الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری مستونگ دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے۔ شاہد رندوزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان زخمی ایڈیشنل سیشن جج کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔ شاہد رندحکومت بلوچستان زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی صحت یابی کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان حکومت بلوچستان مشکل کی اس گھڑی میں عدلیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند


