![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/C4FD0550-A0DE-47E2-A436-F3308E575236.jpeg)
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے والدہ، سابقہ وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی آج 71 ویں سالگرہ منائی گئی۔محترمہ بینظیر بھٹو موجودہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اہلیہ تھیں۔اس موقع پر اْن کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پیج انسٹاگرام کی جانب سے بینظیر بھٹو کی یاد میں ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے شعر لکھا گیا اور اْن کو سلام پیش کیا گیا ہے۔دوسری جانب بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر نجی یونیورسٹی کی جانب سے اپلوڈ کی گئی پوسٹ کو اپنے اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ری شیئر کیا ہے۔