لاہور (الفجرآن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں، سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کا اعلان ہوا ہے، عزم استحکام آپریشن کو ضرب عضب یا ردالفساد سے تشبیہ دی جارہی ہے، گزشتہ آپریشنز کی نوعیت مختلف تھی مگر مقاصد وہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز ہوئے، 2016 میں اے پی ایس کا واقعہ ہوا پھر نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ تھیں، سب نے نیشنل ایکشن پلان کو سپورٹ کیا، آپریشن عزم استحکام بھی نیشنل ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے