![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/BHC-photo-1-e1647679426596.jpg)
کوئٹہ (الفجرآن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی 21حب پر دوبارہ انتخابا ب کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس اقبال کسی نے صوبائی حلقہ پی بی 21 حب کے نتائج بارے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سردار صالح بھوتانی کی جانب سے نادر چلگری ایڈووکیٹ جبکہ پیپلزپارٹی امیدوار علی حسن زہری کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد 3ہفتوں کے اندر حلقے کے 39پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کیلئے تمام تیاری جلد مکمل کرے۔