اسلام آباد : اسلام آباد میں بائیکیا چلانے والے کوگن پوائنٹ پرلوٹنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بائیکیا چلانے والے کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے آٹھ موٹرسائیکل، لوٹی گئی نقدی، اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان بائیکیا بک کروا کر سنسان علاقے میں لے جاتے تھے۔ملزمان گن پوائنٹ پربائیکیاچلانے والے سے موٹرسائیکل اوراشیاء چھین لیتے تھے۔ملزمان مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی بھی کرتے تھے۔