
سکردو(الفجرآن لائن)سکردو میں گلیشیئر پگھلنے سے برگے نالہ میں آنے والی طغیانی نے آبادی کو متاثر کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ آبادی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برساتی نالے میں گزشتہ روز طغیانی سے 60 سے 70 مکانات میں پانی داخل ہوا تھا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ برگے نالے میں قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں کے ٹو سمیت دیگر پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی ہے۔مہم جوئی کے لیے پہاڑوں پر جانے والے بیشتر کوہ پیما بیس کیمپ واپس آگئے ہیں۔