
جیل مینوئیل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں،عدالتی حکم پرعمران کی مہینے میں 2بار بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے، جیل انتظامیہ
راولپنڈی (الفجرآن لائن) اے ٹی سی نے عمران خان کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کروانے بارے درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کرانے بارے درخواست پر سماعت کی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ جیل مینوئیل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں،عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کی مہینے میں 2بار بیٹوں سے بات کروائی جاتی ہے۔عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب جمع کروانے پر عمران خان کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست مسترد کردی۔