
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاور ڈویژن نے اوور بلنگ معاملے پر حکام وزارت توانائی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے200یونٹس سے زائد اووربلنگ معاملے پر رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم آفس کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ میں وزارت توانائی کے حکام کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی نے تمام ڈسکوز کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے پروریٹا سسٹم لاگو کروایا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس رپورٹ پر اسی ہفتے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرےگا۔