
ہیلتھ ریفارمز اور طبی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہاہے،فیلڈ ہسپتال ،کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے ، سعید اکبر نوانی سے گفتگو
لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا سنٹر قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ ریفارمز اور طبی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہاہے،فیلڈ ہسپتال ،کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھائینگے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز اور طبی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ 200بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24گھنٹے سروسز مہیا ہوں گی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں تھیلیسیما سنٹر قائم کئے جائیں گے ۔