
کراچی( الفجر آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینیٹی گریڈرہا اور گرمی کی شدت کا احساس 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 36.5 اور 5 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصدریکارڈکیاگیا۔
کراچی میں اس وقت گرمی کی شدت کا احساس53 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔