
راولپنڈی/گوادر (الفجرآن لائن) گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپاہی شبیر بلوچ کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپاہی شبیر بلوچ کی نمازِ جنازہ گوادر میں ادا کردی گئی،نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان، پاک فوج کے افسران، جوانوں، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔