ریاض (الفجرآن لائن) سعودی عرب میں میت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے وزارت صحت کے تعاون سے سوشل میڈیا پر میت کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا۔ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ ریاض کے ایک ہسپتال کے بنگلہ دیشی کارکن کو سائبر کرائم پرحراست میں لیا گیا ہے ،ملزم نے ہسپتال کے سرد خانے میں کفنائی گئی ایک میت کی ویڈیو بنا کر ویوز حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی، حکام کے مطابق ملزم کے خلاف سائبرکرائم کا کیس درج کرکے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت میں بھیج دیا جائے گا۔