
معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والے ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنے پر ایکسیکیوٹر ڈرائیور کو نقد انعام دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ایکسیکیوٹر ڈرائیور کی تعریف کرتے ہوئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈرائیور نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کی زندگی بچا کر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی، معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والے ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔