
چلاس (الفجرآن لائن)چلاس میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چلاس میں تھورمینار کے مقام پر بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو نکال کر آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 8 مزدور سوار تھے، جو دیامر بھاشا ڈیم سائٹ پر مزدوری کرنے جا رہے تھے۔