
کیف (الفجرآن لائن) یوکرائن کے روسی علاقے بلگورود پر حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6بچوں سمیت37زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی فضائیہ کے روسی علاقے بلگورود پر کلسٹر بموں سے حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4مردوں سمیت5افراد ہلاک جبکہ 6بچوں سمیت 37افراد زخمی ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرائنی شیلنگ میں زخمی ہونیوالوں میں سے 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حملے سے دو کثیرالمنزلہ عمارت کی چھتوں میں سوراخ اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تیز دھار دھاتی اشیاء لگنے سے 9 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے جبکہ ایک اور قصبے پر حملے سے دو گھروں، ایک گاڑی اور گیراج کو آگ لگ گئی۔ دوسری جانب روسی حکام نے کہا ہے کہ کرسک، بریانسک اوربلگورود میں کارروائیاں جاری ہیں۔