کوئٹہ (الفجرآن لائن)محکمہ صحت بلوچستان نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے 30 اگست تک گاڑیاں واپس کرنے کی ڈیڈ لائن پر صرف ایک گاڑی کی واپسی پر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گاڑیاں واپس نہ کرنے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کیخلاف مقدمات درج کرائے جائینگے جبکہ افسران کی تنخواہوں اور پنشن سے وصولیاں کی جائیں گی۔