راولپنڈی (الفجرآن لائن)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے , ، سکول ری آرگنائزیشن پروگرام فیز-I کے تحت راولپنڈی ضلع کے 323 سکولوں میں سے 207 سکولز آؤٹ سورس کردیے گے ہیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت مری ،کوٹلی، ستیاں ٹیکسلا کہوٹہ اور راولپنڈی کے سکول شامل ہیں ، ڈپٹی ڈی این آوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آؤٹ سورس کیے گے سکولوں میں ایف ٹی ایف اور این ایس بی فنڈز تاحکم ثانی روک دیا جائے