
گاڑیوں کی خریداری سے قبل کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری لی گئی تھی،سیکرٹری کابینہ ڈویژن
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ روپے مالیت کی 25 نئی گاڑیاں خرید لیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ روپے مالیت کی 25 نئی 1500سی سی گاڑیاں خریدلیں۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل نے نئی گاڑیوں کی خریداری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری سے قبل کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری لی گئی تھی، نئی گاڑیاں وفاقی وزراء کو الاٹ کی جائیں گی جو متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔