
راولپنڈی(الفجرآن لائن)راولپنڈی کے علاقے چکری کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فورس نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو فرار ہو گئے دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم، گولیاں، بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجما ن سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔