
بیروت (الفجر آن لائن) اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی کے بعد لبنانی گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لبنانیوں نے جنوب میں اپنے گھروں میں واپس جانا شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد بیروت کے جنوبی مضافات میں فائرنگ کر کے جشن منایا گیا جس کی آوازیں دور دراز میں سنی گئیں،فوری طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہے۔ادھر لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے انخلا تک دیہاتی علاقوں میں لوگ اپنے گھر واپس نہ جائیں۔