
عدیس ابابا(آن لائن) ایتھوپیا میں باراتیوں کو لے کر جانے والا ٹرک دریا میں گر گیا، المناک حادثے میں 71 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادیس ابابا میں باراتیوں کو لے جانے والا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گرا۔ جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت اکہتر افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں