
محکمہ انسدادِ دہشتگردی (CTD) نے کوئٹہ کے حساس علاقے سریاب میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔
کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد کیے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 2 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگردی کی اس کارروائی کی منصوبہ بندی اگلے 72 گھنٹوں میں عمل میں لائی جانی تھی، جس کا مقصد شہر میں بدامنی پھیلانا اور قیمتی جانوں کو نقصان پہنچانا تھا۔
محکمہ انسدادِ دہشتگردی دہشتگرد عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔