عید کے بعد اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار دوبارہ تبدیل، نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے دکانیں، بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے بند ہوں گے، وفاقی دارالحکومت میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت نئی پابندیاں نافذ ہونگی ۔۔
ریسٹورنٹس، بیکریاں اور کریانہ اسٹورز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔
شادی ہالز اور مارکیز کو بھی رات 10 بجے تقریبات ختم کرنا ہوں گی۔
فارمیسیز، پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس پابندی سے مستثنیٰ قرار دئے گئے ہیں۔جم، اسپورٹس فیسلٹیز اور پیڈل کورٹس کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا ۔بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے والے کال سینٹرز اور آئی ٹی کمپنیاں مستثنیٰ ہیں۔ نوٹیفکیشن یکم جون سے اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔
