امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بوٹسوانا کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
آئل ٹینکر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جارہا تھا۔
امریکی فوج کے مطابق یہ جہاز خالی تھا، تاہم اس کے عملے نے 24 گھنٹوں کے دوران راستہ تبدیل کرنے سے متعلق دی جانے والی متعدد وارننگز کو نظرانداز کیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 13 اپریل سے ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی بحری آمدورفت کی ناکہ بندی کے بعد اب تک 6 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے جبکہ 122 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے
