پانچ لاکھ ذہنی مریضوں کے لیے صرف ایک ماہر دستیاب ہے۔
میرپورخاص (الفجرآن لائن) ذہنی صحت کے حوالے سے سول ہسپتال میرپورخاص اور جینیٹکس فارما کے مشترکہ تعاون سے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر ہیمجی چوہان نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں ذہنی بیماری سے بچاؤ کے اصولوں کو سمجھنے اور ان کی تشہیر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ذہنی بیماری میں مبتلا لوگوں کو صحتمند بناکر معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی میں سے تقریباً 9 کروڑ افراد ذہنی بیماری کے شکار ہیں اس لیے ہمیں دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذہنی بیماری سے بچاؤ پر بھی توجہ دینا ہوگی. کنسلٹنٹ سائیکیٹرسٹ ڈاکٹر لکیش کمار کھتری نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں 1.2 بلین لوگ ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں اسی طرح بہت سے اسباب ہیں جن کی وجہ سے انسان ذہنی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے جس میں انزائٹی، شیزوفیرنیا، نیروسز ڈپریشن اور ماحولیات کے اثرات شامل ہیں اور کہا کہ ہماری آبادی کے ایک فیصد لوگ شیزو فیرنیا کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں ڈاکٹر لکیش کمار کھتری نے بتایا کہ میرپورخاص ڈویڑن کی 45 لاکھ آبادی میں سے تقریباً 22 سے 23 ہزار افراد ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں اور کہا کہ 33 سے 40 فیصد لوگ اگر ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں تو وہ صحتمند ہو سکتے ہیں۔
اس موقع پر سماجی ورکر شہزادو ملک نے کہا کہ ماحول بھی انسانی ذہنی بیماری کے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈویڑن سطح پر ڈہنی بیماری کے علاج کے ہسپتال اور اولڈ ایج ہوم بھی تعمیر ہونے چاہئیں اس موقع پر ٹیچر طاہرہ اعجاز نے کہا کہ برائیوں کے متعلق اپنے بچوں میں آگاہی دینا ہوگی. اس موقع پر سماجی ورکر نجمہ شخ نے کہا کہ ڈہنی بیماری سے بچاؤ کے لیے ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے
